ابنا: يہ بات انہوں نے دارالحکومت منامہ کے نواحي علاقے سعار ميں ايک عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہي-
شيخ علي سلمان نے کہا کہ دشمن ملکوں کي فوجيں بحريني انقلاب کو نہيں روک پائيں گي- انکا اشارہ سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات کي طرف تھا جنکي فوجيں بحرين کي شاہي حکومت کو بچانے کے لئے عوامي مظاہروں کو کچلنے ميں مقامي سيکورٹي فورس کي مدد کر رہي ہيں-
منگل کے روز شاہي حکومت کي سيکورٹي فورس نے منامہ کے قريبي علاقے ميں واقع شيخ علي سلمان کے گھر پر چھاپہ بھي مارا تھا-
بحرين کي مين اپوزيشن پارٹي الوفاق فروري دوہزار گيارہ سے حکومت کے خلاف کئي بھرپور مظاہرے کرچکي ہے- حکومت بحرين سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجوں کے تعاون سے عوامي مظاہروں کو کچلتي چلي آرہي ہے جسکے دوران اب تک درجنوں افراد شہيد ہوچکے ہيں-
بحريني عوام شاہ حمد بن خليفہ کو مظاہرين کے قتل عام کا ذمہ دار اور جمہوريت کے قيام ميں سب سے بڑي رکاوٹ سمجھتے ہيں........
/169