13 جون 2012 - 19:30

ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کل عراق میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےگناہ افراد کا قتل عام اسلامی ، انسانی اور اخلاقی روایات کے منافی ہے بم دھماکوں کی ذمہ داری القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تکفیری گروہ نے قبول کی ہے۔

ابنا: ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کل عراق میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےگناہ افراد کا قتل عام اسلامی ، انسانی اور اخلاقی روایات کے منافی ہے بم دھماکوں کی ذمہ داری القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تکفیری گروہ نے قبول کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے عراق کی سلامتی کو ختم کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے مقصد سے کئے گئے ہیں دہشت گردانہ حملے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی عزاداری کے وقت کئے گئے ہیں واضح رہے کہ عراق میں عزاداری کے جلوس میں ہونے والے حملوں میں 300 افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملوں کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب نواز سلفی وہابی دہشت گرد ملوث ہیں۔....... /169