13 جون 2012 - 19:30

تیونس کی تحریک اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ القاعدہ دہشتگردتنظیم کا سرغنہ اسلام و مسلمین کے لئے المیہ ہے اور تیونس میں اسے کوئي حیثیت حاصل نہیں ہے۔

ابنا: راشد الغنوشی نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ القاعدہ کے سرغنے ایمن الظواہری کو تیونس میں کوئي حیثیت حاصل نہیں ہے۔ یاد رہے ایمن الظواہری نے ایک آڈیو کیسٹ میں تیونس کے عوام سے تحریک اسلامی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ تحریک اسلامی اسلام کو قانون سازی کا منبع نہیں سمجھتی ہے۔

راشد الغنوشی نے کہا کہ القاعدہ دہشتگرد تنظیم جہاں بھی پہنچی ہے اس علاقے کو تباہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان، عراق اور صومالیہ کو القاعدہ نے ہی خراب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کی پالیسی تخریب کاری اور خانہ جنگي کی پالیسی ہے اور اس تنطیم نے اسلام کے لئے کوئي کام نہیں کیا ہے۔.......

/169