13 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ تہران این پی ٹی معاہدہ پر کاربند ہے۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران این پی ٹی معاہدہ کا پابند ہےاور اس کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے ایٹمی ہتھیاروں کے حرام ہونے پر مبنی رہبرانقلاب اسلامی کے فتوے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ دفاع مقدس کے آٹھ برسوں میں ایران کی کارکردگي اور صدام کے کیمیاوی حملوں کا جواب نہ دینے سے معلوم ہوتا ہےکہ ایران نے بھر پور طرح سے انسانی حقوق کا احترام کیا ہے۔

انہوں نے ماسکو میں مجوزہ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض تسلط پسند طاقتیں ان مذاکرات کو ناکام بنانے کے درپے ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران مسئلے کے حل کے لئے ایک دائرہ کار پیش کرنا چاہتا ہے ۔ ماسکو میں اٹھارہ اور انیس جون کو ایران اور پانچ جمع ایک مذاکرات ہونگے۔....... /169