ابنا: قدیمی امام بارگاہ (باہر والا) بھکرپاکستان میں اج ” قرآن و اہل بیت (ع ) ” کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام ناصرعباس جعفری، ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی ، صوبائی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عبدالخالق اسدی اور صوبائی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام اصغر عسکری کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔
حجت الاسلام شھیدی نے یکم جولائی کے اجتماع کو بھکر کانفرنس کا تسلسل اور ملت جعفریہ کی سیاسی زندگی کا اہم ترین دن بتاتے ہوئے کہا : مجلس وحدت مسلمین کا کراچی سے چلنے والا کاروان وحدت ، آ ج بھکر پہنچا ہے اور بھکر کے بیدار اور باشعور فرزندان توحید نے قرآن و اہلبیت کانفرنس میں بھر پور شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان نا صرف بیدار ہے بلکہ ایم ڈبلیو ایم کے پیغام وحدت سے اس کی دلی وابستگی بھی ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایم ڈبلیو ایم ، ملکی استحکام سالمیت اور خود مختاری کے ساتھ ساتھ امت کی صفوں میں وحدت کو فروغ دینے کے لیے میدان میں اتری ہے اور ہماری کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں کہا : بھکر کی سر زمین پر ” قرآن و اہلبیت کا نفرنس ” کا انعقاد ایک نئے دور کا آغاز ، ہماری وحدت کا عملی مظاہرہ ، ہمارے تمام مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے اس اھم رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بھکرکے لوگ با غیرت اور با ضمیرانسان ہیں جو پاکستانیت اور وحدت اسلامی پر یقین رکھتے ہیں کہا : تاریخ تشیع خون سے رنگین تاریخ ہے ، دشمن ہمیں جھوٹی ایف آئی آر اور قتل و غارت کے ذریعے دبانے کی مکروہ کوششوں میں مصروف ہے لیکن شاید و ہ بھول گیا ہے کہ وفات پیغمبراسلام (ص ) کے بعد اسے گنتی کے چند لوگوں نے زندہ رکھا یہاں تک کہ واقعہ کربلا پیش آیا جس نے اسلام کو ایک نئی زندگی دی ۔
اس کانفرنس میں مختلف ذاکرین اہلبیت میں سے ضیغم عباس، محمد نواز سیدھڑ، ریاض سیال، نصرت عباس چانڈیو اوریاسین خان قندوانی نے ملت تشیع کی سربلندی کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ہونے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کے ساتھ اپنی ھمراہی کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی : ملت تشیع پاکستان میں اسلام کی سربلندی کیلئے سرگرم ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بھی امن اور سکون ہوگا۔
انہوں نے پاکستان کے شیعہ و سنی کو بھرپور اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا : قرآن و اہلبیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان میں اسلامی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔..............
/169