ابنا: صدر پاکستان آصف علي زرداري نے پاکستان کے دورے پر آئے امريکي کانگريس کے ايک وفد سے ملاقات ميں اس اميد کا اظہار کيا کہ واشنگٹن ڈرون حملوں کو بند کردے گا- انہوں نے اسي کے ساتھ کہا کہ امريکا کو گذشتہ سال نومبر ميں سلالہ چيک پوسٹ پر ہونےوالے حملے سے پاکستان کےعوام کے جذبات جو مجروح ہوئے ہيں اس کو درک کرنا چاہئے
خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ افغانستان ميں تعينات نيٹو افواج کے لئے پاکستان کےراستے سپلائي بحال کرديئے جانے سے متعلق پاکستاني حکام کے ساتھ امريکي کانگريس کے وفد کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہيں اس وقت سيکڑوں کي تعداد ميں ٹرک اور کنٹينر پاکستان ميں کھڑے ہيں جنھيں افغانستان ميں نيٹو افواج کے لئے رسد اور اسلحہ لے جانا ہے-
امريکا اور پاکستان کے تعلقات گذشتہ برس نومبر ميں سلالہ چيک پوسٹ پر ہونے والے حملے کے بعد سے کافي خراب ہوچکے ہيں.......
/169