12 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے خطے کے حالات اور اسلامی بیداری کو مسلمان اقوام کے لۓ سود مند اور سامراج اور صہیونزم کے لۓ نقصان دہ قرار دیا ہے۔

ابنا: کل تہران میں مصر کے ڈاکٹروں ، ماہرین اور شہداء کے اہل خانہ نے علی اکبر صالحی سے ملاقات کی۔

علی اکبر صالحی نے اس ملاقات میں مزید کہا کہ خطے میں آنے والی اسلامی بیداری مسلمان اقوام کے فائدے میں ہے اور اس میں شک نہیں کہ اسلام کے دشمن کہ جن میں امریکہ اور صہیونی ریاست سرفہرست ہیں ، خطے کی اقوام کے عزم کے مقابلے میں شکست کھائيں گے۔

علی اکبر صالحی نے خود مختاری کے حصول کے لۓ اتحاد بین المسلمین کو ضروری قرار دیا اورکہا کہ بلاشبہ خطے میں تمام انقلابی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گي۔ اور صہیونی غابصوں اور ان کے پٹھوؤں کو خطے سے نکال باہر کیا جاۓ گا۔
 .......

/169