ابنا: يہ بات جوہري توانائي کے عالمي ادرے کے سربراہ يوکيا آمانو نے امريکي اخبار وال اسٹريٹ جنرل کو انٹرويو ديتے ہوئے کہي-
انہوں نے کہا کہ آئي اے اي اے اور ايران کے درميان مذاکرات کا سلسلہ جاري رہے گا تاہم آئندہ مذاکرات کے لئے تاريخ کا تعين ابھي نہيں ہوا ہے-
ايران اور آئي اے اي اے نے آٹھ جون کو ويانا ميں جوہري معاملے پر مذاکرات کئے تھے- مذاکرات کے اختتام پر ايران کے نمائندے علي اصغر سلطانيہ نے کہا تھا کہ معاملے کي نزاکت کے پيشن نظر اس کے تمام پہلوں کا بغور جائزہ لئے جانے کي ضرورت ہے-
قبل ازيں ايران اور آئي اے اي اے نے چودہ مئي کو ويانا ميں بات چيت کي تھي جسکے بعد آئي اے اي اے کي ڈائريکٹر جنرل يوکيا آمانو نے تہران کا دورہ بھي کيا تھا-
ادھر يورپي يونين کے دفتر خارجہ نے ماسکوں ميں ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان مجوزہ بات چيت کے بارے ميں اتفاق رائے کي خبر دي ہے- ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان يہ بات چيت اٹھارہ اور انيس جون کو ہوگي
.......
/169