10 جون 2012 - 19:30

بھکر میں مجلس وحدت مسلمین کی قرآن و اہلبیت (ع) کانفرنس کے ردعمل میں بھکر میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے ہڑتال اور شیعہ مخالف ریلی شیعہ نوجونوں اور وہابی ٹولے میں تصادم تین شیعہ نوجوان جبکہ دس دہشت پسند زخمی۔

ابنا: عزادروں نے نعرے حیدری کی گونج سے دہشت گردوں کا بھگادیا پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعیان آل محمد (ص) کی دکانوں اور شیعہ آبادی پر حملہ کیا جس پر مومنین کی مزاحمت کے دوران دس دہشت گرد زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں شیعہ باشندے لینٹن روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں جس میں شریک ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ جب تک دہشت گردوں کی ایف آئی آر درج نہیں ہوجاتی دھرنا جاری رہے گا۔مزید اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے اسپیکر پر شیعہ مخالف نعرے بازی کی تھی جس کا مقصد علاقے کے پر امن ماحول کو خراب کرنا تھا لیکن بھکر کے رہائشی شیعہ سنی محب وطن پاکستانیوں نے اس سازش کا ناکام بنادیا۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد آج بھکر میں کھلم کھلا دہشتگردی کرتے ہوئے نظر آئے۔ دہشتگرد زبردستی دکانوں کو بند کرواتے اور شیعہ مخالف نعرے بازی کرتے رہے مگر بھکر کی انتظامیہ معمول کے مطابق خاموش تماشائی نظر آئی۔ البتہ جب دہشتگردوں نے شیعہ آبادی کا رخ کیا تو شیعہ نوجوانوں نے انہيں ماربھگایا۔بھکر صوبہ پنجاب کا ضلع ہے۔  چونکہ صوبہ پنجاب میں کالعدم دہشت گرد ٹولے سپاہ صحابہ کے احمد لدھیانوی اور کالعدم دہشت گرد ٹولے لشکر جھنگوی کے ملک اسحق کے دوست شریف برادران کی حکومت ہے چنانچہ دہشت گرد اس صوبے میں آزادانہ دہشت گردی کرتے اور دندناتے پھرتے نظر آرہے ہیں۔ پنجاب کے اکثر علاقوں سے مقدسات کی توہین کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ پنجاب حکومت کی دہشتگردوں سے دوستانہ روابط ہے۔ پنجاب حکومت کے وزیر قانون خود دہشتگردوں کے ہمراہ جلسے جلوسوں میں شامل ہوتے ہیں۔

شہباز شریف اپنی تقریر میں طالبان سے کہہ چُکے ہے کہ ہمارا اور آپ کا نظریہ ایک ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جس صوبے میں انتظامیہ خود دہشتگردوں کو لاجسٹک سہولیات فراہم کرے وہاں پر امن شہریوں کے عقیدے پر حملہ ہونا معمولی سی بات سمجھی جاتی ہے۔......./169