ابنا: شہرکان نامی علاقے میں ملت بحرین نے مظاہرے کرکے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی اور وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان کی گرفتاری اور ان پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا ہےکہ یہ دونوں افراد ملت بحرین کے قتل عام میں ملوث ہیں۔
ادھر سترہ جزیرہ میں بھی عوام نے مظاہرے کرکے نبیل رجب اور عبدالہادی خواجہ کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ جبکہ منامہ کے جنوبی علاقے میں مذہبی رہنما امیر محمد البریغی مسجد کے امام جماعت شیخ فاضل الزاکی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت امریکہ اور صیہونیوں کی پیروی کرتے ہوئے ملک میں مذہبی فتنے پھیلانے کی سازش کررہی ہے۔
شیخ فاضل الزاکی نے مزید کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت ملک کے حالات میں مزید ابتری لانے کے لئے فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازش کررہی ہے۔
مسجد امیر البریغی جو بحرین پر آل خلیفہ کے قبضے سے کئي سو برس قبل بنائي گئي تھی اور ایک تاریخی مسجد تھی اسے گذشتہ برس آل خلیفہ کے کارندوں نے شہید کردیا تھا۔
آل خلیفہ نے سعودی عرب کے انتہا پسند فوجیوں کی مدد سے دسیوں مساجد اور امام بارگاہیں مسمار کی ہیں۔
بحرین کے ایک اور انقلابی رہنما عباس عمران نے کہا ہے کہ بحرین میں اسپتالوں کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کردیا گيا ہے۔....... /169