9 جون 2012 - 19:30

رہبر انقلاب اسلامی نے نامور عالم دین اور شہر لارستان کے امام جمعہ آیت اللہ سید عبدالعلی آیت اللہی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ابنا: جلیل القدر عالم دین اور شہر لارستان کے امام جمعہ آیت اللہ سید عبدالعلی آیت اللہی کی رحلت پر تعیزتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا مضمون اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جلیل القدر عالم دین مرحوم آیت اللہ سید عبدالعلی آیت اللہی کی رحلت پر صوبہ فارس کے علماء اور بالخصوص شہر لارستان کے مومنین اور مرحوم کے خاندان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

مرحوم اپنے اسلاف کی طرح اس کے علاقے کے مومنین کیلئے پناہ گاہ تھے۔ انہوں نے اپنی پوری عمر دین کی خدمت میں گزار دی تھی۔ خدا ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر کی توفیق دے۔

سید علی خامنہ ای.......

/169