ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت اور خطاب کے بعد چین، تاجیکستان، ترکمنستان، روس، پاکستان، قرقیزستان اور افغانستان کے صدور سے ملاقاتیں کیں۔
اس کے علاوہ ایرانی صدر نے بیجنگ میں چین کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں طلباء اور پروفیسرز کے ساتھ ایک نشست میں شرکت کی۔ اس کے بعد انہوں نے چین میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ ڈنر کیا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے چین کے دورے کے دوران جاپان کے ایک ٹی وی چینل کو انٹر ویو بھی دیا۔
.......
/169