8 جون 2012 - 19:30

مستعفی مرکزی صدر رحمٰن شاہ کی کابینہ کے مرکزی سینئر نائب صدر علی رضا شریف نے اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رحمٰن شاہ نے اپنی گھریلو مصروفیات کے باعث اپنا استعفیٰ مرکزی نظارت کو پیش کردیا ہے، جسے مرکزی نظارت نے منظور کر لیا ہے۔

ابنا: مستعفی مرکزی صدر رحمان شاہ کی کابینہ کے مرکزی سینئر نائب صدر علی رضا شریف نے کہا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر رحمان شاہ مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے یہ استعفٰی مرکزی نظارت کو پیش کر دیا ہے، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق آئی ایس او کی مرکزی نظارت کے اراکین نے بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کے مستعفی ہونے کے بعد مرکزی کابینہ بھی تحلیل ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایس او پاکستان کی مرکزی نظارت نے ایک دو روز میں نئے مرکزی صدر کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں نئے مرکزی صدر کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

.......

/169