ابنا: پاکستان کے میڈیا نے آئل منسٹری کے اعلی حکام کے حوالے سے خبردی ہے کہ ایران سے پاکستان کےلئے گيس پائپ لائين پروجیکٹ دوہزار چودہ تک مکمل ہوجائے گا۔ پاکستان کے سیکریٹری پٹرولیم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہےکہ پاکستان ایران کے ساتھ گيس پائپ لائن پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا پابند ہے۔
ادھر پاکستان ٹوڈے اخبار نے لکھا ہےکہ چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ ایران پاکستان گيس پائپ لائن میں شریک ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صدر آصف زرداری چین کو پاکستان ایران گيس پائپ لائين پروجیکٹ میں شرکت کرنے پر راضی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔....... /169