7 جون 2012 - 19:30

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران شام کے بحران کو حل کرنے میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شام کےبحران کے بارے میں ہوا تھا۔

ابنا:‌محمد خزاعی نے اس اجلاس میں کہا کہ ہمیں امید ہےکہ کوفی عنان کی کوششیں شام میں تشدد کے خاتمے میں موثر واقع ہونگي۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو ممالک شام میں دہشتگردوں کی فوجی اور سیاسی مدد کررہے ہیں انہیں اس کام سے فورا ہاتھ کھینچ لینا چاہیے کیونکہ انہیں جان لینا چاہیے کہ شام کےبحران کے پیچیدہ ہونے سے سارا علاقہ متاثر ہوگا۔

ادھر شام کے لئے عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے پہلے ہی سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد لینا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں ابتدا ہی سے شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے ایران کی مدد لینے کا خواہاں تھا لیکن امریکہ نے اس کی مخالفت کی۔ کوفی عنان نے کہا کہ ایران علاقے کا ایک بڑا اور طاقتور ملک ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ایران کو بھی شام کے بحران کو حل کرنے کی کوششوں میں شامل کیا جائے گا۔

 ادھر اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ سوزن رائس نے دعوی کیا ہےکہ ایران شام کے بحران کو حل کرنے میں مدد کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

........

/169