6 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے صدور نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ لانے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے آج بیجنگ میں شانگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونون رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور پاکستان مختلف میدانوں میں تعاون بڑھانے کی بہترین توانائياں رکھتے ہیں۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے صدور نے علاقائی اور دنیا کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر چین کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا ہےکہ ایران اور پاکستان نے جو کہ شانگھائي تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت رکھتے ہیں اس تنظیم کے مکمل رکن بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آج بیجنگ اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور افغانستان کے صدر حامد کرزئي کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔.......

/169