6 جون 2012 - 19:30

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہےکہ روس پرامن ایٹمی انرجی استعمال کرنے کے ایران کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

ابنا: مطابق روس کے صدر پوتین نے آج بیجنگ میں شانگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد سے ملاقات میں کہا کہ روس ایران کے پرامن ایٹمی انرجی کے استعمال کے حق کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے ایٹمی معاملے کے تعلق سے تہران کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو نے ملت ایران کے اس حق کی حمایت کی ہےکہ ملت ایران کو جدید ترین ٹکنالوجیاں حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے ڈ اکٹر احمدی نژاد کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا جس میں تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا گيا۔....... /169