6 جون 2012 - 19:30

شام میں مغربی اور عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے ایک بار پھر نہتے عوام کا قتل عام کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے شہر حماۃ کے نزدیک القبیر کے علاقے میں کئی خاندانوں کوتہ تیغ کردیا ہے، القبیر علاقے میں دہشتگردوں کے ہاتھوں اٹہتر افراد مارے گئے ہیں۔

جان بحق ہونے والوں میں بوڑھے، عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ان افراد کو چاقو سے قتل کیا گيا ہے۔ یاد رہے مغربی اور عرب ذرائع ابلاغ نے جس طرح سے کہ ا حولہ علاقے کے قتل عام میں حکومت شام کو ملوث قراردیا تھا اس مرتبہ بھی شام کی حکومت کو القبیر کے علاقے کےقتل عام کا ذمہ دار قراردیا ہے۔

مغربی اور عرب ذرائع ابلاغ کا جواب دیتےہوئےشام کی حکومت نے کہا ہےکہ شام کی حکومت کو اس قتل عام سے کوئي فائدہ نہیں پہنچے گا اور اسے اپنے ہی عوام کو چاقووں سے قتل کرنے کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز امریکہ، برطانیہ، قطر، سعودی عرب، اردن اور دیگر ملکوں نے ترکی میں دہشتگردی سے مقابلے کے زیر عنوان ایک اجلاس کیا تھا۔ اس اجلاس میں یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ نے بھی شرکت کی تھی۔

اس اجلاس میں شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو مالی اور فوجی امداد فراہم کرنے کےلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائي گئي ہے۔ ترکی میں ہونے والے شام مخالف اجلاس میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اب شام کے عوام کی تشویش ختم کرنے کے لئے مشترکہ اقدام کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔....... /169