6 جون 2012 - 19:30

المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی اور الکوثر تھاٹس کے زیر اہتمام جامعہ الکوثر اسلام آباد میں سیمینار بعنوان “حضرت زینب کبری (س) اور رہبر کبیر خمینی بت شکن کی یاد میں” منعقد کیا گیا۔

ابنا: سیمینار میں جامعہ الکوثر کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت اور خمینی بت شکن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ تقی نقوی نے کہا کہ امام خمینی رہ نے کار انبیا ع انجام دیتے ہوئے پوری قوم کو طاغوت کے چنگل سے آزادی دلوائی۔ اس کٹھن راستے میں خمینی بت شکن نے طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کیا۔ امام بیس سال تک ملک بدر رہے لیکن ملت ایران کی تربیت کو جاری رکھا اور آخر کار اپنے ہدف کو حاصل کرکے دم لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110