ابنا: پاکستان کي وزير خارجہ حنا رباني کھر نے ايک انٹرويو ميں کہا کہ اس واقعے کے فورا بعد ہي امريکا کو معافي مانگ ليني چاہئے تھي اور يہ شراکت داري کا تقاضا ہي نہيں شديد ضرورت بھي ہےـ
قابل ذکر ہے کہ چھے ماہ قبل سلالہ چيک پوسٹ پر نيٹو افواج کے حملے ميں اٹھائيس پاکستاني فوجيوں کي ہلاکت کے بعد سے نيٹو کي سپلائي بند ہےـ حنا رباني کھر نے پارليمنٹ ميں منظور ہونے والي امريکا پاکستان تعلقات سے متعلق سفارشات کا حوالہ ديا جن ميں امريکا کي جانب سے معافي مانگے جانے پر زور ديا گيا ہےـ
انہوں نے کہا کہ اٹھارہ کروڑ عوام کي نمائندہ پارليمنٹ نے اس موضوع پر اپنا موقف پيش کر ديا ہےـ -امريکي انتظاميہ نے تا حال معافي مانگنے سے گريز کيا ہے، امريکي فوج کا کہنا ہے کہ اس نے نيٹو افواج کے لئے رسد کي سپلائي کے مقصد سے وسطي ايشيا کے ملکوں سے بات چيت شروع کر دي ہے.......
/169