3 جون 2012 - 19:30

پاکستان کے وزیرِ دفاع احمد مختار نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سیاچن کے مسئلے کے حل پر زور دیا ہے.

ابنا: پاکستان کے وزیر دفاع چوہدری احمد مختار جو جلد ہی اس وزارت سے سبکدوش ہونے والے ہیں کہا ہے کہ سیاچن مسئلے کے حل میں دونوں ممالک کی افواج رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیاچن کا مسئلہ حل ہونے سے پاکستان اور ہندوستان دونوں کا فائدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ہندوستان دونوں چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ حل ہو۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر پاکستان راضی ہے تو پہل کیوں نہیں کرتا تو انہوں نے کہا کہ ہندوستان بڑا ملک ہے اور انہیں اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاچن کے حل کے لیے پہل کرنی چاہیے۔....... /169