2 جون 2012 - 19:30

شمالی لبنان میں جاری تشدد کے واقعات میں 24 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ۔

ابنا: اطلاعات ہیں کہ شہر طرابلس میں حکومت شام کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان آج ہونے والی جھڑپوں میں چار افراد ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہوگئے ۔

ان اطلاعات کے مطابق سرحدی علاقے کے بعض شہریوں نے لبنان اور شام کے درمیان بین الاقوامی شاہراہ بھی بند کردی ہے ۔

ادھر ترکی کے عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرکے حکومت شام کے خلاف انقرہ حکومت کی دشمنانہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے ۔

ترکی کے درجنوں شہریوں نے آج دار الحکومت انقرہ میں شام کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے اپنے ملک کی حکومت کی، حکومت شام مخالف پالیسیوں کی مذمت کی ۔

دریں اثنا شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی فوج مختصر مدت میں مسلح باغیوں کوسرکوب کرنے کی توانائی رکھتی ہے مگر ابتک انھوں نے فوجی کمانڈروں کو ایسا کرنے روک رکھا ہے اور یہ کہ ضرورت پڑنے پر فوج کو استعمال کرکے چوبیس گھنٹوں کے اندر صورت حال پر مکمل کنٹرول اور شام میں امن و استحکام برقرار کیا جاسکتا ہے ۔.......

/169