2 جون 2012 - 19:30

کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے سرکي روڈ پر فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق اورايکزخمي ہوگئے ہيں، مرنے والوں ميں ايک پوليس اہلکار بھي شامل ہے.

ابنا: تفصيلات کے مطابق نامعلوم افراد نے سرکي روڈ پر واقع ايک سيمنٹ کي دکان پر فائرنگ کردي جس سے چھ افراد جاں بحق اور ايک زخمي ہوگئے،واقع کے بعد مسلح افراد نے موٹرسائيکل پر گشت کرنے والے پوليس اہلکاروں پر فائرنگ کردي جس سے دو پوليس اہلکار بھي زخمي ہوگئے ، زخميوں کو سول اسپتال منتقل کر دياگيا جہاں ايک اہلکار زخموں کي تاب نہ لا کر چل بسا.جاں بحق ہونے والے باپ بيٹے بھي شامل ہيں جبکہ زخميوں ميں ايک پوليس اہلکار بھي شامل ہے. .......

/169