1 جون 2012 - 19:30

قاہرہ… مصر کے سابق صدر حسني مبارک کومظاہرين کي ہلاکت کے احکام ات دينے پر عمر قيد کي سزا سنادي گئي. قاہرہ ميں عدالت کے جج احمد رفعت نے سابق وزير داخلہ حبيب العدلے کو بھي عمر قيد کي سزا سنائي.

ابنا: دونوں پر صدر حسني مبارک کے خلاف تحريک کے دوران مظاہرين کو قتل کر نے کے احکامات دينے کے علاوہ کرپشن کا بھي الزام تھا. عدالت نے حسني مبارک کے بيٹوں اور 6ديگر اعلي افسران کے خلاف الزامات خارج کردئے اور انہيں رہا کرنے کا حکم ديا. مقدمہ کا فيصلہ سنتے ہي عدالت ميں ہنگامہ آرائي شروع ہوگئي ، لوگوں نے اللہ و اکبر کے نعرے لگائے. حسني مبارک کوعدالت ميں اسپتال سے اسٹريچرپر لايا گيا ،سزا سننے کے بعد وہ خاموش رہے اور انہيں فوراً ہي وہاں سے لے جايا گيا. سابق مصري صدر کے خلاف مقدمے کے فيصلے کے موقعے پر قاہرہ ميں سکيورٹي کے سخت انتظامات کيے گئے تھے اور ہزاروں فوجي دارالحکومت کي سڑکوں اور گليوں ميں تعينات کئے گئے تھے ،، فيصلے کي عدالتي کارروائي مصري ٹي وي پر براہِ راست نشر کي گئي. .......

/169