ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے عراق کے وزير خارجہ ہوشیاری زیباری کے نام اپنے پیغام میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں عراقی حکومت کے حسن اہتمام اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
سعید جلیلی نےعراق میں مذاکرات کو کامیاب منعقد کرانے کوعالمی سطح پر عراق کے اہم مقام کی قوت و استحکام کا باعث قراردیتے ہوئے عراقی حکومت اور عوام کی کامیابی کی تمنا اور آرزو کی ہے۔.......
/169