31 مئی 2012 - 19:30

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے مدیر نے کہا امام خمینی ﴿رہ﴾ نے طاغوت سے مقابلے میں اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا ۔انہوں نے کہا انکی کامیابی کا راز ان کا اخلاص تھاﹶ۔

ابنا: رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے مدیر حجت الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپائیگانی نے گزشتہ روز شہر قم میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امام خمینی ﴿رہ﴾ کی تحریک سے پہلے تحریکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا وہ تحریکیں اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں کیونکہ ان تحریکوں کی بنیادیں مضبوط نہیں تھیں۔انہوں نے کہا امام خمینی ﴿رہ﴾ وہ واحد شخصیت ہیں کہ جنہوں نے طاغوت کی بساط لپیٹ کر انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین محمد محمدی گلپائیگانی نے کہا امام خمینی ﴿رہ﴾ اپنے وصیت نامے میں تحریر کیا ہے کہ میں مطمئن اور سکون قلب کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہو رہا ہوں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ اس دنیا سے چلے جانے کے باوجود بھی ان کی قائم کردہ اسلامی حکومت باقی رہے گی اس لیے کہ ان کے بعد رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای موجود تھے ۔حجت الاسلام محمدی گلپائیگانی نے کہا مجھے رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ کام کرنے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ وہ ہمیشہ اسلام،اسلامی نظام کی بقاء اور محروم انسانوں کی فکر میں رہتے ہیں ۔

.......

/169