31 مئی 2012 - 19:30

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ مغرب ایران کے جوہری پروگرام پر واویلا مچا رہا ہے اور اسرائیل کی جوہری سرگرمیوں سے چشم پوشی کررہا ہے ۔

ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے مزید کہا کہ مغرب ایران کی جوہری سرگرمیوں کو لیکر بلا وجہ کا بحران کھڑا کررہا ہے اور انقرہ عالمی اداروں میں اس سلسلے میں جائزہ لئے جانے کا خواہاں ہے اسلئے کہ بعض ممالک پرامن جوہری توانائی تک ایران کی دسترسی کے حق سے چشم پوشی کرنا چاہتے ہیں۔ رجب طیب اردوغان نے الزام لگایا کہ مغرب، اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کو نظر انداز کررہا ہے جبکہ غیر منصفانہ طور پروہ ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں میں روڑے اٹکا رہا ہے اور یہ دوہرا معیار غیر منصفانہ ہے۔....... /169