29 مئی 2012 - 19:30

پاکستان میں فرقہ وارانہ گروپ جن میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور جنڈو اللہ جیسی تنظیم شامل ہے پہلے سے زیادہ مضبوط ہورہی ہے جو ریاست کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

ابنا: گزشتہ دنوں پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ریاست کو خبر دار کیا گیا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان (ایس ایس پی) لشکر جھنگوی (lej) اور جنڈواللہ نامی تنظیمیں 80 کی دہائی کی طرح فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کررہی ہے۔پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ایک عہدیدار ـ جنہوں نے یہ رپورٹ تیار کی ہے ـ نے ایک نجی نشریاتی ادارے سے کہا کہ، خطرات تصورات سے بالاتر ہے۔ شائع کی جانے والی رپورٹ کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی سرگرمیوں کی کئی ماہ تک نگرانی کے بعد بنائی گئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب، خیبر پختونخواہ کے دیہاتی علاقے، بلوچستان کے جنوبی اضلاع، اور کوئٹہ سمیت مختلف علاقے کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکرجھنگوی جیسی خطرناک تنظیموں کے روایتی مضبوط گڑھ ہیں۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز (PIPS) کے ڈائریکٹر ـ جو کہ اس قسم کی دہشتگردانہ تنظیموں کے عروج اور زوال پر نظر رکھتے ہیں ـ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی دہشتگرد تنظیموں کا مزید مضبوط ہونا القاعدہ جیسی خطرناک انسان دشمن دہشتگرد گروپ کی طرح دہشتگردی کا سبب بن سکتا ہے۔تمام تر پاکستانی انٹیلی جنس رپورٹ کے باوجود بھی حکومت اور پاکستان آرمی کی طرف سے خاموشی ایک محب وطن پاکستانی کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے۔ دہشتگرد آزادانہ پاکستان کے دالخلافہ اسلام آباد میں فرقہ وارانہ اور دلازار موقف اپناتے ہیں مگر حکومت پاکستان فی الحال دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام نطر آرہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

/110