ابنا: ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مبار ک کے آخری وزیراعظم احمد شفیق کے صدارتی انتخابات میں دوسرے مرحلے میں پنچنے پر سیاسی مبصرین اس بات کا احتمال دے رہے ہیں کہ ان انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔نشریاتی ادارے محیط کے مطابق مصریوں کو یقین ہے کہ احمد شفیق کی کامیابی انتخابات میں دھاندلی کے باعث ہے۔حمد بن صباحی جو خود بھی صدارتی امیدوار تھے نے اظہار کیا ہے کہ انتخابات کمیٹی نے قبول کیا ہے کہ جیزہ،قنا اور شرقیہ میں ان کے 15لاکھ ووٹ احمد شفیق کے نام سے گنے گئے ہیں۔اگر یہ دھاندلی ثات ہو جاتی ہے تو آئندہ مہینے ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات محمد مرسی اور حمد بن صباحی کے درمیان ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110