27 مئی 2012 - 19:30

عراقی عوام نےپائداراورسربلندبحرین کےزيرعنوان پروگرام کرکے بحرینی عوام اوران کی تحریک انتفاضہ سےیکجہتی کااعلان کیاہے۔

ابنا: اس سلسلےمیں کربلائےمعلی کےبین الحرمین علاقےمیں بحرینی عوام پر آل خلیفہ کےوحشیانہ مظالم اورتشدد کی تصویروں کی نمائش بھی لگائي گئ۔بحرین میں چودہ فروری دوہزارگیارہ سے آزادی ، سماجی انصاف اورڈیموکریسی کےلئےعوامی تحریک چل رہی ہے۔جبکہ آل خلیفہ کےفوجیوں نے سعودی فوجیوں کےساتھ مل کر پرامن عوامی احتجاج کوسرکوب کرنےکےساتھ ہی سیکڑوں افراد کوشہید اورزخمی کیا ہے۔آل خلفیہ نےاپنےمظالم کاسلسلہ جاری رکھتےہوئے ان ملازمین کو نوکریوں سےبرخاست کردیا ہے جنھوں نےپرامن مظاہروں میں حصہ لیاتھا۔دوسری طرف بحرینی عوام نے کچہ انقلابی مظاہرین کےخلاف آل خلیفہ کی کورٹ کےفیصلےپراحتجاج کرتےہوئےآج المقشع کےالحریہ علاقےمیں احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔آل خلیفہ کی کورٹ نے کل چھ انقلابیوں کوحکومت کےخلاف تخریبی کاروائیوں کےالزام میں پندرہ سال قیدکی سزاسنائی ہے۔بحرینی مظاہرین نےتحریک کےآغازچودہ فروری سن دوہزاربارہ سےاب تک یہ ثابت کیاہےکہ ان کی تحریک پرامن ہے۔

 ........

/169