ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق طالبان دہشتگردوں نے مسافر بس کو لوئر کرم ایجنسی کے علاقے چار خیل مقام پر نشانہ بنایا۔ طالبان دہشتگردوں نے مسافر کوچ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 شیعہ مومنین شہید ہوگئے۔ زخمی ہونے مسافرین کو قریبی ٹل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شہید ہونے والے مومنین کی شناخت افتخار حسین اور عابد حسین کے نام سے ہوپائی ہے۔ دونوں شہیدوں کا تعلق پارہ چنار سے بتایا جاتا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے افتخار حسین اور عابد حسین کے جسد خاکی کو پارہ چنار کی طرف منتقل کیا جارہا ہے۔البتہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 شیعہ مسافرین زخمی ہوئے ہے جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔ 6زخمی مسافرین میں 3 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ مومنین سے دُعائے صحت کی التماس ہے۔
پاراچنار اور کرم ایجنسی میں طالبان دہشتگردوں کی جاری دہشتگردی انتہائی تشویش ناک ہے۔ مئی کے مہینے میں مسافر کوچ پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔ 6مئی کو دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 شیعہ مسافرین زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ 23 مئی کو دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 شیعہ مومین زخمی ہوچکے ہے اور آج 28 مئی دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ مومنین شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
پورے ماہ تھوڑے تھوڑے عرصے بعد دہشتگردوں کی مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے کے باوجود بھی حکومتی اداروں کی خاموشی آج 2 شیعہ مومنین کے قتل کی وجہ بنی۔ سکیورٹی ادارے بھی صرف نام نہاد پلان بازی میں ناکام نظر آرہے ہے۔ افسوس آج بھی شیعہ نشانے پر ہے اور انسانیت کے ٹھیکیدار خاموش۔
.......
/169