26 مئی 2012 - 19:30

پاکستان کي وزير خارجہ نے عنديہ ديا ہے کہ افغانستان ميں تعينات غير ملکي فوجيوں کے لئے ايندھن اور لازمي سامان کي ترسيل کے لئے سرحدي راستہ جلدہي کھول ديا جائے گا-

ابنا: وزير خارجہ پاکستان حنا رباني کھر نے چھے ماہ سے بند تور خم چمن  بارڈر کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ ان کے  ملک نے نيٹو کي سپلائي بحال کرنے کي غرض سے  جامع مذاکرات کا آغاز کرديا ہے-

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود کو عالمي سطح پر تعاون جاري رکھنے اور عالمي برادري کي مدد کرنے کا پابند سمجھتا ہے-پاکستان کي وزير خارجہ نے مزيد کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل ايک دوسرے سے وابستہ  ہے اور افغانستان ميں قيام امن کے سلسلے ميں کابل کي مدد کرنا اسلام آباد کي اصولي پاليسي ميں شامل ہے-

حنا رباني کھر نے يہ بات زور ديکر کہي کہ انکا ملک امريکہ اور عالمي برادري کے ساتھ تعاون کے راستے پر واپس آنا چاہتا ہے - پاکستان کي وزير خارجہ نے اس خواہش کا بھي اظہار کيا کہ ان کا ملک افغانستان کے دوست اور پڑوسي ملک کي حیثيت سے اس ملک ميں تشدد کے خاتمے ميں اپنا کردار ادا کرنے لئے بھي تيار ہے-

........

/169