ابنا: ہندوستان نےسنيچر کو اڑيسا ميں آکاش نامي ميزائل کا تجربہ کياـ ہندوستان نے جمعرات کو بھي زمين سے ہوا ميں مار کرنے والے آکاش ميزائل کا تجربہ کيا تھاـآکاش درمياني رينج کا ميزائل ہے جو بيک وقت کئي نشانوں کو تباہ کرنے کي صلاحيت رکھتا ہےـسات سو بيس کلوگرام وزن کا پانچ ميٹر اسي سينٹي ميٹر لمبا اور پينتيس سينٹي ميٹر قطر کا يہ ميزائل بري فوج اور فضائيہ کے استعمال کے لئے تيار کيا گيا ہےـ يہ ميزائل پچاس کلوگرام کا وارہيڈ اپنے ساتھ لے جانے پر قادر ہے-
.......
/169