ابنا: اس کونسل نے اپنے بيان ميں اعلان کيا ہے کہ سابق حکومت کے نامزد اميدوار احمد شفيق کا دوسرے مرحلے ميں پہنچ جانا انقلابي قوتوں کے لئے بہت ہي چونکا دينے والا تھا- مصر کي انقلابي تنظيموں کي کونسل نے اپنے بيان ميں کہا کہ ان تاريخي حساس حالات ميں جن کا مصر کے مستقبل پر بہت زيادہ اثرمرتب ہوگا ضروي ہے کہ نظرياتي اختلاف کو بالائے طاق رکھ کرانقلاب کو اس کي منزل تک پہنچانے کي فکر کي جائے -مذکورہ کونسل کے بيان ميں سبھي انقلابي گروہوں اور اخوان المسلمين سے کہا گيا ہے کہ اس فيصلہ کن مرحلے ميں اپني ذمہ داريوں کو صحيح طريقے سے انجام ديں - بيان ميں کہا گيا ہے کہ سب کو متحد ہو کر محمد مرسي کي حمايت کا اعلان اور اخوان المسلمين کے ساتھ اپنے نظرياتي وسياسي اختلاف کو نظر انداز کردينا چاہئے- بيان ميں کہا گيا ہے کہ محمد المرسي بھي ايک اسلام پسند اميدوار ہيں اور اس موقع پر مصر کے انقلاب کے مفادات کو خطرے ميں نہيں پڑنے دينا چاہئے –
مصري انقلابي تنظيموں کي کونسل نے اپنے بيان ميں اخوان المسلمين اور اس کي سياسي شاخ آزادي و انصاف پارٹي سے کہا ہے کہ وہ ايک صحيح اور دقيق سياسي موقف اپنائے اور سبھي انقلابي و سياسي قوتوں کو اس بات کا اطمينان دلائے کہ وہ آئندہ چل کر اقتدار پر اپني اجارہ داري قائم نہيں کرے گي-بيان ميں اخوان المسلمين سے کہا گيا ہے کہ وہ بعد والے مراحل کےلئے سياسي منشور کا اعلان کرے اور قبطيوں کو بھي اس بات کا يقين دلائے کہ انہيں ان کے پورے حقوق حاصل رہيں گے-بيان ميں اخوان المسلمين سے يہ بھي کہا گيا ہے کہ بنيادي آئين کے مسودے کي تياري کے لئے لچک کا مظاہرہ کرے اور اس سلسلے ميں اپنے بعض موقف سے پسپائي اختيار کرے -
........
/169