26 مئی 2012 - 19:30

پاکستان میں سیاچن کے گياري سيکٹر ميں جہاں برفاني تودے ميں دبے فوجيوں کي تلاش کيلئے آپريشن جاري ہے آج امدادی ٹیموں نے ایک اور فوجی اہلکار کی لاش نکال دی ہے -

ابنا: پاکستانی ذرائع نے . آئي ايس پي آر کےحوالے سے کہا ہے کہ نکالی گئی لاش کی شناخت کي جارہي ہے - ادھر اس سے پہلے نکالے گئے فوجی اہلکار کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی ہے-سياچن کے گياري سيکٹر ميں 7 اپريل کو پاک فوج کے کيمپ پر برفاني تودہ گرنے سے 124 فوجي اور 11 سويلين اہلکار دب گئے تھے جنہيں نکالنے کے لئے فوري طور پر سرچ اينڈ ريسکيو آپريشن شروع کيا گيا اور اب تک صرف 2 افراد کي لاشيں نکالي جاسکي ہيں....... /169