26 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات عراق کے سفیر محمد مجید الشیخ نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کا مذاکرات کے سوا کوئي اور حل نہیں ہے اور ایران کے ساتھ مذاکرات کے لۓ کسی طرح کی پیشگی شرط نہیں لگائي جانی چاہۓ۔

ابنا: محمد مجید الشیخ نے تہران میں اس بات پر تاکید کرتے ہوۓ کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی ایران کا مسلم حق ہے، کہا کہ ایٹمی توانائی تمام ممالک کا حق ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی این پی ٹی کا رکن ہونے کے ناتے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حق حاصل ہے۔ محمد مجید الشیخ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان بغداد میں مذاکرات کے انعقاد کے بارے میں کہا کہ علاقائی اور عالمی اعتبار سے ان مذاکرات کی بہت زیادہ اہمیت تھی۔واضح رہے کہ تیئیس اور چوبیس مئی کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات ہوۓ تھے جن میں فریقین نے اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ مذاکرات کا اگلا دور جون کے وسط میں ماسکو میں ہوگا۔ .......

/169