24 مئی 2012 - 19:30

تاتارستان میں لوگوں کے حلقہ بگوش اسلام ہونے کی سالانہ تقریب کے موقع پر تاتاری زبان میں قرآن كريم كے ۱۰۰ عدد آڈيو ورژن جاری كیے گئے ہیں ۔

ابنا: یہ قرآن عام عربی قرآنوں كی طرح سے البتہ ايك بولنے والا قلم اس كے ساتھ ہے جو عربی زبان میں قرائت اور مختلف زبانوں میں ترجمہ پيش كرتا ہے ۔ تاتاری زبان میں آڈيو ورژن كا آئيديا چائنی مسلمانوں كے ڈيجیٹل قرآن سے لياگيا ہے ۔

ورلڈ تاتاركانگرس كے ركن فريد اورازايف نے ریڈيو سے گفتگو كرتے ہوئے كہا؛ ہم نے قرآن كريم كا تاتاری زبان میں ترجمہ پيش كرنے كے لئے ايك ماہر زبان، مسلمان عالم دين اور ايك ساونڈ انجينئر كی خدمات لی تھیں اور یہ كام چين كے شہر شنزن میں كيا گيا ہے۔

انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت دنيا میں آڈيو ورژن قرآن كے متعدد نسخے موجود ہیں ليكن ان میں تاتاری زبان كا ترجمہ نہیں ہے ۔ یہ پہلا تاتاری زبان كا قرآن آڈيو ورژن ہے ۔

....... /169