24 مئی 2012 - 19:30

پاکستان نے شکیل آفریدی کی سزا کےحوالے سے امریکی بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کی سزا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے-

ابنا: پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی قوانین اور عدالتوں کا احترام کرنا چاہيئے-

انہوں نے امریکی ڈرون حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کا موقف واضح ہے ، ڈرون حملے عالمی قوانین کے خلاف ہیں پاکستان ان کی مذمت کرتا ہے -

معظم احمد خان نےپاکستان پر ڈرون حملوں کے لئے استعمال ہونیوالے ایئربیس سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ معلوم نہیں کس ہمسایہ ملک کی سرزمین کا استعمال کیا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ امریکی حکام نے سی آئی اے کے جاسوس شکیل آفریدی کو 33سال قید کی سزا سنانے پر کہا ہے کہ پاکستان اچھا نہیں کررہا ہے اور شکیل آفریدی کی سزا سنگین غلطی ہے
........ 
/169