ابنا: صوبہ قزوین کے محکمہ اوقاف وخیراتی امور کے ثقافتی انچارج حجۃ الاسلام رضا نوروزی نے کہا ہے کہ مقدس مقامات کو ثقافتی مرکزمیں تبدیل ہوناچاہیے پرمبنی قائد انقلاب اسلامی کے فرمان کوعملی جامہ پہنانے کے لیے مختلف مناسبتوں سے ان مقامات پرپروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔انہوں نے اسلامی شعائرکی جانب توجہ دینے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ہرشخص کی شرعی ذمہ داری ہے کہ ان دینی اوراسلامی شعائرکو انتہائی شان وشوکت سے منائے۔
صوبہ قزوین کے محکمہ اوقاف وخیراتی امور کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے امام علی نقی علیہ السلام کی مظلومیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام ہادی علیہ السلام کے حوالے سے بہت کم کام کیا گیا ہے اور ہم اس امام کی شہادت کی مناسبت سے انتہائی عظیم الشان عزاداری کومنعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
.......
/169