ابنا: شیخ نعیم قاسم نے جنوبی لبنان کی آزادی کی مناسبت سے کہا کہ حزب اللہ کبھی بھی اپنے ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگي۔ انہوں نے کہا حتی اگر صہیونی ریاست شبعا فارمز اور کفر شوبا کی پہاڑیوں بھی واپس کردے تب بھی حزب اللہ استقامت سے دستبردار نہیں ہوگي۔
شیخ نعیم قاسم نے ان سیاسی پارٹیوں سے جو حزب اللہ کے ہتھیاروں کی مخالف ہیں کہا جب تک صہیونی ریاست قائم ہے اور لبنانیوں کو اسکی طرف سے خطرے لاحق ہیں حزب اللہ کے ہتھیار بھی موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ہتھیاروں کے مزاحمت کے کوئي معنی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اپنی استقامت کے ذریعے صہیونی ریاست کو مکمل طرح سے شکست دے گي۔ ادھر لبنانی فوج کے سربراہ جنرل قھوہ چی نے کہا ہے ککہ صہیونی ریاست لبنان میں فتنہ انگيزی کررہی ہے۔ لبنانی فوج کے سربراہ نے صہیونی قبضے سے جنوبی لبنان کی بارھویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ صہیونی ریاست نے ہمیشہ لبنان میں فتنہ انگيزی کی کوشش کی ہے۔....... /169