22 مئی 2012 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ماسکو ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے آج ایک پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کےبارے میں کہا کہ روس، ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے۔

انہوں نے امریکی پابندیوں پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ ان پابندیوں سے ديگر ملکوں کی کمپنیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے پانچ جمع ایک گروپ کو بھی کوئي فائدہ نہیں پہنچتا ہے ۔

ادھر چین کے نائب وزیرخارجہ نے کہاہےکہ بیجنگ ایران کےخلاف یکطرفہ پابندیوں کامخالف ہے۔ چنگ گوپینگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پیروی کرتا ہے لیکن ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔.......

/169