ابنا: لندن اور قاہرہ میں کنٹرول روم قائم کرنے کا مقصد فوجی کونسل کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار عمرو موسی کی حمایت کرنا اور انہیں کامیاب بنانا ہے۔
ایک کنٹرول روم قاہرہ میں امریکی سفارتخانے میں قائم کیا گيا ہے۔ اس کنٹرول روم کا مقصد مصر میں صدارتی انتخابات کو صہیونی ریاست کے حق میں ہائي جیک کرنا ہے۔
صحافتی ذرایع کے مطابق ان کنٹرول روموں کا ھدف مصر کی رائے عامہ پر اثر انداز ہوکر اسلامی پارٹیوں اور افراد کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے سے روکنا اور سابق حکومت سے وابستہ افراد کو کامیاب بنانا ہے۔
ان ذرائع کی رپورٹوں کےمطابق سعودی عرب اور قطر بھی اپنے وہابی عناصر کے ذریعے اسلامی پارٹیوں میں اختلافات اور ان کے ووٹ بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں تا کہ ملت مصر ایک ہی اسلامی شخصیت کو ووٹ نہ دے سکے۔
بتایا جاتا ہے قطر اور سعودی عرب نے اسلامی پارٹیوں اور اسلام پسند افراد کو صدارتی انتخابات میں ناکام بنانے کے لئے کروڑوں ڈالر خرچ کئےہیں۔....... /169