21 مئی 2012 - 19:30

پاکستان کے شہر کراچي کے مختلف علاقوں ميں پرتشدد کارروائيوں ميں دو خواتين سميت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: پوليس کے مطابق سچل تھانے کي حدود ميں سپر ہائي وے پر ايک خالي پلاٹ سے نامعلوم شخص کي پھندا لگي لاش ملي. ماري پور کے علاقے مشرف کالوني سے ايک خاتون کي گولي لگي لاش ملي ہے. جس کي شناخت نہيں ہوسکي.

نارتھ ناظم آباد کے علاقے عرفات ٹاؤن ميں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے تيز دھار آلہ کے وار کرکے ہلاک کرديا. پوليس کے مطابق ملزم نے تيموريہ تھانے پہنچ کر خود کو پولیس  کے حوالے کردیا ہے۔
 
.......

/169