ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو آج صبح اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ فریدون عباسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کو یقین دلایا ہے کہ ایٹمی ایجنسی ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دےگی ان مذاکرات میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ بھی موجود تھے۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے ابہامات کو دور کرنے کے لئے تجویز بھی پیش کی واضح رہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ سامراجی طاقتیں اسے اس حق سے محروم کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہیں لیکن ایران نے اب تک اپنے حقوق پراستقامت اور پائداری کا مظاہرہ کیا ہے۔......./169
20 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316730
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ آج صبح ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ فریدون عباسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔