ابنا: علاء الدین بروجردی نے العالم سے گفتگو میں استنبول مذاکرات کے تناظر میں ماسکو اور بیجنگ میں کئے گئے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران این پی ٹی معاہدے کے مطابق اپنے ایٹمی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا اور ساری دنیا یہ سن لے کہ یورینیم کی افزودگي مسلمہ حقوق کے طورپر جاری رہے گي۔ بروجردی نے کہا کہ اگر ایٹمی ممالک آئي آے ای اے کے مطابق تہران کے تحقیقاتی ری ایکٹر کے لئے بیس فیصد افزودہ یورینیم فراہم کردیتے تو ایران بیس فیصد تک یورینیم کی افزودگي نہ کرتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹھ لاکھ بیماروں کی دوائيں بنانے کے لئے بیس فیصد تک یورینیم کی افزودگي ضروری تھی۔ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان بغداد میں تئيس مئي کو مذاکرات ہونے والے ہیں۔......./169
20 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316716
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے کیمشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیاں بغداد مذاکرات آخری مذاکرات نہیں ہیں۔