19 مئی 2012 - 19:30

آسٹريا کے وزير دفاع ناربرٹ ڈارابوس نے کہا ہے کہ اسرائيل ايران کے ايٹمي پروگرام کے سلسلے ميں ہنگامہ مچا کر اپني داخلي مشکلات سے لوگوں کي توجہ ہٹانا چاہتا ہےـ

ابنا: ڈارابوس نے ايران کے خلاف اسرائيل کي دھمکيوں کو غير ضروري قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايران کا ايٹمي پروگرام فوجي مقاصد کي جانب منحرف نہيں ہوا ہےـآسٹريا کے وزير دفاع نے کہا کہ تيل ابيب حکومت اپني داخلي سماجي مشکلات سے عالمي  رائے عامہ کي توجہ ہٹانے کے لئے ايران کے ايٹمي پروگرام پر شور شرابا کر رہا ہےـ انہوں نے يہ بات آسٹريا کے ايک اخبار کو انٹرويو ديتے ہوئے  کہي ـ انہوں نے اس انٹرويو ميں  اسرائيلي وزير خارجہ اويگڈر ليبرمين کو ناقابل برداشت قرار دياـ امريکا، اسرائيل اور ان کے کچھ اتحادي بار بار ايران پر يہ  الزام لگاتے ہيں کہ وہ ايٹم بنانا چاہتا ہےـدونوں ہي ايران پر حملے کي دھمکي بھي ديتے رہے ہيں  اور ان کا کہنا ہے کہ ايران کي ايٹمي تنصيبات پر حملے کے لئے تمام آپشن ميز پر موجود ہيں-......./169