ابنا: سید مہدی نبی زادہ نے آج ارنا کے ساتھ گفتگو میں تہران اور نئی دہلی کے تعلقات میں امریکی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ پروپیگنڈے کے ذریعے بعض ملکوں کو ایران کے ساتھ تجارتی ،اقتصادی اور صنعتی تعاون برقرار کرنے سے باز رکھیں لیکن انہیں اس سلسلے میں ہمیشہ ناکامی کا منھہ دیکھنا پڑا ہے -
انہوں نے کہا کہ ہندوستان علاقے میں ایک اہم ملک کی حیثیت سے ایران کےساتھ اپنے تعلقات کو سوق الجیشی سمجھتا ہے اور ہندوستان کےلئے ایران کے تیل سمیت دیگر اشیاء کی لین دین سوق الجیشی اہمیت کی حامل ہے.
.....
/169