ابنا: امریکی شہرشکاگو ميں نيٹو ممالک کي سربراہ کانفرنس کےموقع پر شکاگو ميں مظاہروں کا سلسلہ بھي جاری ہے لوگ جی ایٹ اجلاس کے باہر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں. ذرائع کے مطابق شکاگو ميں نيٹو اجلاس سے پہلے ہي مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا. نيٹو اجلاس کے مرکزي مقام تک پہنچنے سے روکنے کے ليے پوليس اور سيکورٹي فورسز نے رکاوٹيں کھڑي کردي ہيں.ان مظاہروں کا بلواستہ يا بلاواستہ نيٹو اجلاس سے کوئي نہ کوئي تعلق تھا.ہفتے کو نيٹو مخالف مظاہرے ميں سيکڑوں افرادشريک تھے.ان افراد کا کہنا تھا کہ جمعہ کو حراست ميں لئے گئے ان تين افراد کو رہا کيا جائے جن کو صدر اوباما کے ہيڈکواٹر پر حملے کي سازش کے الزام ميں گرفتار کيا گيا.جمعہ کو نرسوں کے ہونے والے ا حتجاج ميں ہزاروں نرسوں نے شرکت کي.ان نرسوں کا مطالبہ تھا کہ امريکہ ميں ہيلتھ کيئر سے متعلق کم سہوليات موجود ہيں. مظاہرين نے معاشي دشواريوں کے خلاف نعرے بازي کي اور اپنے حقوق کے حصول کا مطالبہ کيا.بدھ کو بھي شکاگو ميں ايک بڑا مظاہرہ کيا گيا جس کا مقصد امريکا ميں معاشي بحران کے نتيجے ميں عوام کو لاحق پريشانيوں کي جانب دنيا کي توجہ مبذول کرنا تھا۔......../169
19 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316422
امریکی شہرشکاگو ميں نيٹو ممالک کي سربراہ کانفرنس کےموقع پر شکاگو ميں مظاہروں کا سلسلہ بھي جاری ہے لوگ جی ایٹ اجلاس کے باہر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں.