18 مئی 2012 - 19:30

پاکستان کے سيکورٹي اداروں نے کراچي ميں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ميں ملوث ايک دہشتگرد کي گرفتاري کي خبر دي ہے۔

ابنا: پوليس کا کہنا ہے کہ اس نے لشکر جھنگوي نامي دہشتگرد گروپ کے رکن نواز خان عرف  شاہ کو گرفتار کرليا ہے۔نواز خان کے بارے ميں کہا جاتا ہے کہ وہ کراچي ميں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردي کي متعدد وارداتوں اور پوليس کے خلاف حملوں ميں ملوث ہے-

پوليس کے مطابق اس نے نواز خان کي گرفتاري کے وقت اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھي برامد کيا ہے۔ پوليس کا کنہا ہے لشکر جھنگوي سے تعلق رکھنے والا يہ دہشتگردي کراچي ميں کسي نئي واردات کے لئے داخل ہوا تھا کہ اسے گرفتار کرليا گيا۔

تجزيہ نگاروں کا کہنا ہے مذکورہ دہشتگرد کي گرفتاري سے کراچي شہر ميں لشکر جھنگوي کي سرگرميوں ميں اضافے کي نشاندھي ہوتي ہے۔ لشکر جھنگوي اور سپاہ صحابہ نامي دہشتگرد گروپ اب تک پاکستان ميں مذہبي  اختلافات کو ہوا دينے کے لئے دہشتگردي کر تے رہے ہيں ليکن کراچي ميں ان کي سرگرميوں ميں اضافہ سے پتہ چلتا ہے کہ يہ گروپ نسلي اور قوميتي اختلافات کي آگ بڑکانے کي کوشش کر رہے ہيں۔

..............

/169