ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق ہزاروں کي تعداد ميں لوگ تيل سے مالا مال مشرقي علاقے کے شہر القطيف اور عواميہ کے سڑکوں پر آئے اور انہوں نے آل سعود خاندان کي حکومت کے پر تشدد اقدامات کي مذمت ميں نعرے لگائے-
مظاہرين بحرين کے عوامي انقلاب کي حمايت ميں بھي نعرے لگا رہے تھے اور انکا مطالبہ تھا کہ شاہي حکومت فوري طور پر بحرين سے اپنے فوجيوں کو واپس بلائے- مظاہرين ملک ميں سياسي اور مذہبي بنيادوں پر روا رکھے جانے والے امتياز سلوکے کے خاتمے اور سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے-
سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں حاليہ چند مہينوں کے دوران غربت اور بے روزگاري اور آل سعود خاندان کي بدعنوانيوں کے مظاہرے ہوتے رہے ہيں-
سعودي عرب کي شاہي حکومت علاقے کي ديگر آمريتوں کے انجام سے بچنے کے لئے عوامي تحريک کو طاقت کے بل پر کچلنے کي کوشش کر رہي ہے-.......
/169